اسپشل اسٹوری

غیر مسلم لڑکے سے محبت کی شادی کرنے والی مہک کی عبرت ناک موت !

اترپردیش کے جھانسی میں ہندو لڑکے سے شادی کرنے والی مسلم لڑکی کا انجام عبرت ناک موت پر ختم ہوا۔ محبت کے خواب دیکھنے والی مہک نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف پڑوسی ہندو نوجوان وِویک سے شادی کی تھی، مگر چند ماہ بعد ہی اس کی نعش پھندے سے جھولتی ہوئی ملی۔ اس سانحے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

 

اطلاعات کے مطابق مہک اور وِویک  نے مارچ 2024 میں گھر سے بھاگ کر شادی کرلی اور جھانسی کے املی پورہ محلے میں کرایہ کے مکان میں رہنے لگے۔ مگر شادی کے بعد حالات بدل گئے۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سسرالی رشتہ داروں نے مہک پر تشدد، ذہنی اذیت اور پیسوں کی لالچ کے ذریعے اس کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ان کے مطابق، جب مہک کے گھر والے روزگار کے لئے اندور گئے ہوئے تھے، تب اطلاع ملی کہ مہک نے خودکشی کرلی ہے، مگر والدہ کا الزام ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔

 

مہک کی موت نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا مذہب اور خاندان سے بغاوت کر کے کی گئی محبت ہمیشہ المیے پر ختم ہوتی ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button