مسجد کے پانی سے بجھی ہندو کے گھر کی آگ – انسانیت نے جیت لیا دل
آگ کے شعلوں میں انسانیت کی روشن مثال
فیصل آباد/بلندشہر (یوپی) اترپردیش میں ایک ہندو شخص للت کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہونے لگے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مگر اسی لمحے انسانیت نے مذہب کی دیواریں توڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے بلند شہر کے فیصل آباد گاؤں میں ایک مسجد کے کچھ فاصلے پر ہی للت نامی شخص کا مکان ہے
اس مکان میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہیں دیکھتے یہ یہ گھر کو لپیٹ گئی ۔مکان مالک اور اس کے گھر والے باہر نکل کر مدد کے لئے چینخیں مار رہے تھے اسی دوران قریبی مسجد سے وابستہ مقامی مسلمان جو تراویح ادا کررہے تھے فوراً موقع پر پہنچے اور مسجد کی پانی کی پائپ لائن استعمال کرتے ہوئے آگ بجھانے میں جٹ گئے۔ چند ہی دیر میں شعلوں پر قابو پا لیا گیا اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ منظر بھائی چارے اور یکجہتی کی عملی تصویر تھا، جہاں مشکل وقت میں سب ایک ساتھ کھڑے نظر آئے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ آفت کے وقت اصل پہچان انسانیت ہی ہوتی ہے۔



