اسپشل اسٹوری

نلگنڈہ میں کوے سے  انوکھی دوستی — ایک سال سے خاندان کا فرد بنا ہوا کوا بیمار پڑا، علاج کے لئے ہاسپٹل پہنچا!

نالگنڈہ میں کوا سے  انوکھی دوستی — ایک سال سے خاندان کا فرد بنا ہوا کوا بیمار پڑا، علاج کے لیے ہاسپٹل پہنچا

 

یہ کہانی ہے تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے دیورکونڈہ گاؤں کی، جہاں ایک عام سا کوا غیر معمولی رشتہ نبھا رہا ہے شیخ یوسف اور ان کی اہلیہ صفیہ کے گھر میں پچھلے ایک سال سے ایک کوا ایسے رہ رہا ہے جیسے وہ اسی خاندان کا فرد ہو۔

 

ہر صبح وہ اڑتا ہوا آتا ہے، آنگن میں بیٹھ کر گھر والوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے، بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے، اور شام ڈھلے واپس چلا جاتا ہے۔گھر والے بھی اسے پیار سے چاول اور چکن کھلاتے ہیں — جیسے کوئی پالتو پرندہ نہیں بلکہ اپنا ہی بچہ ہو۔

 

لیکن پچھلے دو دنوں سے کوے نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔ گھر والے پریشان ہوگئے، اور فوراً اسے وٹرنری ہاسپٹل لے گئے۔ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور انجکشن لگایا

 

یوسف اور صافیہ کی آنکھوں میں تشویش کے ساتھ محبت بھی نظر آ رہی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کوا نہیں، ہمارا فیملی ممبر ہے  بس دعا ہے کہ جلد ٹھیک ہو جائے اور پھر سے آنگن میں کائیں کائیں کرے

 

نالگنڈہ  ضلع کے لوگ اس منفرد دوستی کی داستان سن کر حیران بھی ہیں اور متاثر بھی — کیونکہ انسان اور پرندے کے درمیان ایسا رشتہ روز روز نہیں بنتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button