اسپشل اسٹوری

پوسٹ گریجویٹ پِنکی شرما نے بھگوان کرشن کی مورتی سے شادی کرلی — پورا علاقہ حیرت زدہ۔

اتر پردیش کے بدایوں ضلع کی رہائشی 28 سالہ پوسٹ گریجویٹ پِنکی شرما اِن دنوں خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہندو رسومات کے مطابق بھگوان شری کرشن کی مورتی سے شادی کر لی ہے۔ یہ منفرد شادی وَرِندَاوَن میں پورے مذہبی طریقۂ کار کے ساتھ انجام پائی، جس کے بعد ملک بھر میں اس غیر معمولی واقعے پر گفتگو جاری ہے۔

 

پِنکی شرما کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی بھگوان کرشن کی خالص بھگت رہی ہیں اور انہوں نے زندگی بھر خود کو اُن کے نام وقف کرنے کا عہد کیا تھا۔ وَرِندَاوَن کے ایک مندر میں پجاریوں نے منتر وچار کے دوران پِنکی کا ’’وِواہ سنسکار‘‘ مکمل کیا۔ پِنکی نے روایتی دلہن کی طرح سرخ ساڑھی پہنی، منگل سوتر پہنایا گیا اور سات پھیرے بھی لیے گئے۔

 

یہ شادی علامتی نوعیت کی تھی اور اسے عقیدت اور ایثار کا ایک روحانی اظہار سمجھا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ اور عقیدت مند اس شادی پر حیران بھی ہیں اور دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر پِنکی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں لوگ اس غیر معمولی واقعے پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں—کچھ اسے عقیدت کی انتہا قرار دے رہے ہیں، تو کچھ اسے ایک جذباتی فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔

 

پِنکی کے والد سریش چند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پِنکی بانکے بہاری کے سامنے کھلے ہاتھوں کے ساتھ کھڑی تھی، تبھی پرساد کے ساتھ ایک انگوٹھی اس کی ہتھیلی پر آ گری۔

 

اس نے اسے ایک آسمانی اشارہ سمجھا کہ کرشن نے اسے منتخب کر لیا ہے۔ پِنکی کے لیے یہی لمحہ کافی تھا کہ اس نے اپنے والدین سے کہا کہ میرے لیے رشتہ تلاش کرنا بند کر دیں۔ خاندان نے بھگوان کے ساتھ ’شادی‘ کرنے کی اس کی خواہش کا احترام کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button