اسپشل اسٹوری

آسمان پر سرخ رنگ کا چاند – 82 منٹ تک جاری رہے گا منظر

دنیا بھر میں مکمل چاند گرہن (Lunar Eclipse) کا آغاز ہوچکا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق گرہن کے دوران چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے جسے عام طور پر "بلڈ مون” کہا جاتا ہے۔ بتایا گیا کہ 2022 کے بعد یہ بھارت سے نظر آنے والا سب سے طویل دورانیے کا مکمل چاند گرہن ہوگا۔

 

پونے کے نیشنل سنٹر فار ریڈیو آسٹروفزکس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے ہر حصے سے لوگ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ اگلا ایسا موقع دیکھنے کے لیے شائقین کو 31 دسمبر 2028 تک انتظار کرنا پڑے گا۔

 

اس گرہن کا آغاز 7 ستمبر کی رات 8 بج کر 58 منٹ پر ہوا، یہ اپنے عروج پر 11 بج کر 41 منٹ پر پہنچے گا اور 82 منٹ تک جاری رہنے کے بعد آہستہ آہستہ ختم ہوگا۔ مکمل اختتام صبح 2 بج کر 25 منٹ پر متوقع ہے۔

 

گرہن کے پیش نظر ملک بھر کے بڑے مندروں کو بند کردیا گیا ہے۔ تروپتی میں شری وینکٹیشورا سوامی مندر، وارانسی کا کاشی وشوناتھ مندر، جموں و کشمیر کا ماتا ویشنو دیوی مندر سمیت کئی اہم مندر بند رہے۔ یہ مندر پیر کو دوبارہ کھولے جائیں گے اور مندر کی صفائی کے بعد ہی عقیدت مندوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button