اسپشل اسٹوری

ترکی کی اس دلہن کو سلام جس نے 40 ہزار ڈالر مالیت کا سونا اہل غزہ کیلئے عطیہ کر دیا

انقرہ 30 اپریل ( اردو لیکس ڈیسک ) اپنی نوعیت کے ایک منفرد واقعہ میں ترکی کی ایک دلہن جس کا تعلق ترکی کے صوبے باتمان سے بتایا جا رہا ہے، دوسروں کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر کے قریب ہے۔ دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو سکے

 

۔ دلہن نے امید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذ بہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا ، خصوصاً ان حالات میں جب اسرائیلی جارحیت  کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات ید مشکلات سے دوچار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button