تلنگانہ
نائب صدر کے انتخاب میں جسٹس سدرشن کی تائید کرنے بیرسٹر اویسی کا اعلان

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج ان سے بات کرتے ہوئے جسٹس سدرشن ریڈی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے حمایت دینے کی درخواست کی ہے
۔ںیرسٹر اویسی نے کہا کہ مجلس پارٹی ان کی مکمل حمایت کرے گی کیونکہ جسٹس سدرشن ریڈی نہ صرف حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ ایک معزز اور باوقار جج بھی ہیں۔ بیرسٹر اویسی نے مزید بتایا کہ انہوں نے خود جسٹس سدرشن ریڈی سے بات کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں۔