انٹر نیشنل

لبنان میں مفت مصنوعی اعضاُ لگائے جائیں گے۔ سفارت خانہ ہند لبنان

ریاض ۔ کے این واصف

مصنوعی اعضاُ تیار کرنے والی ہندوستانی کمپنی Jaipur Foot لبنان مین پیر سے معذور مستحق افراد میں بلا معاوضہ مصنوعی پیر تقسیم کرے گی۔ سفارت خانہ ہند لبنان اور منسٹری آف پبلک ہیلتھ لبنان کے تعاون سے اس فری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سفارت خانہ ہند لبنان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ بات ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، سفیر ہند برائے لبنان اور وزیر صحت لبنان ڈاکٹر فراس ابیاد نے بیروت مین منعقد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ مصنوعی پیر فٹ کرنے کا یہ کیمپ رفیق حریری اسپتال مین تین ہفتے (جنوری و فروری) جاری رہے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند اپنا نام سفارت خانہ ہند لبنان میں رجسٹر کروائیں۔

بتایا گیا کہ “جئے پور فٹ” بھاری تعداد میں مصنوعی اعضاُ تیار کرتا ہے۔ یہ اعضاُ انسانی اعضاُ سے کافی مشابہ ہوتے ہیں اور ان کی مدد سے معذور افراد پھر سے تقریبا نارمل انسان کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔ عضو تیار کرنے کا یہ کارنامہ ہندوستان کی ایک NGO “شری بھگوان مہاویر وکالانگ سہائتا سمیتی کا ہے۔ اس آرگنائزیشن کو دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی اعضاُ تیار کرنے والی کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ ایک خیراتی ادارہ جو 1975 مین قائم ہوا تھا جس نے اب تک دو ملین مصنوعی عضو تیار کئے اور ضرورت مندوں میں تقسیم کئے۔ اس ادارے کے بارے مین مزید معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button