تلنگانہ

بی جے پی حیدرآباد امیدوار مادھوی لتا کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد۔ بی جے پی کی حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کی امیدوار مادھوی لتھا کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 171C، 186، 505(1)(c) اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 132 کے تحت ملک پیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ بوتھ میں داخل ہوکر برقعہ پوش خواتین کے چہروں اور شناختی کارڈس کی جانچ پر وہ تنازعہ میں گھر گئیں۔

 

واضح رہے کہ حیدرآباد لوک سبھا کی بی جے پی امیدوار کی‌جانب‌سے بعض پولنگ بوتھس پر مسلم خواتین ووٹرس کے چہروں اور شناختی کارڈس کی جانچ کرنے‌کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کاروائی کی گئی ہے۔ ان کی اس حرکت پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مادھوی لتا آزادانہ اور منصفانہ پولنگ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں اور خاص طور پر مسلم خواتین کو نشانہ بنارہی ہیں انھیں حق کس نے دیا۔ مادھوی لتا نے پولنگ بوتھ میں داخل ہوکر برقعہ پوش خاتون سے شناختی کارڈ اور ادھار کارڈس دکھانے کا مطالبہ کیا تھا اور برقعہ کا نقاب اٹھاتے ہوئے خواتین کو چھمہرہ دکھانے مجبور کیا تھا۔

 

آج ریاست بھر میں 3.32 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ حکام نے ان کے لیے 35,809 مراکز قائم کیے ہیں۔ انتخابی میدان میں 525 امیدوار ہیں اور ان میں 50 خواتین شامل ہیں۔کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ میں 2.51 لاکھ ووٹرز کے لیے 232 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 13 اسمبلی حلقوں میں شام 4 بجے تک اور 106 حلقوں میں شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button