اسپشل اسٹوری

غیر مسلم شخص کی موت- 2 مسلم بھائیوں نے اپنے خرچ پر انجام دی آخری رسومات

غیر مسلم شخص کی موت پر دو مسلم بھائیوں نے مالی مدد کر کے آخری رسومات انجام دیں،

 

اتر پردیش کے مہراج گنج ضلع سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے انسانیت کی اصل تصویر پیش کی۔ ناؤتنوا قصبے کے راجندر نگر کے رہائشی، لوکمار پٹوا کی طویل بیماری کے بعد وفات ہو گئی۔ ان کی بیوی پہلے ہی انتقال کر چکی تھی، اور تین معصوم بچے—راجویر (14)، دیوراج (10) اور چھوٹی بیٹی—والد کے انتقال کے بعد دربدر بھٹک رہے تھے۔

 

تین دن تک گھر میں پڑی لاش کے باوجود نہ کوئی پڑوسی آگے آیا، نہ رشتہ دار مدد کو آئے، اور میونسپل کمیٹی نے بھی کوئی مدد نہیں کی ۔ والد کے آخری سفر کے لیے بچوں کے پاس نہ وسائل تھے اور نہ کوئی سہارا۔

 

اسی دوران دو  مسلم بھائی رشید قریشی اور وارث قریشی موقع پر پہنچے۔ انہوں نے نہ صرف مالی وسائل فراہم کیے بلکہ بچوں کی رہنمائی بھی کی اور ہندو روایات کے مطابق لوکمار پٹوا کی آخری رسومات انجام دیں۔ انہوں نے لکڑی اور دیگر ضروری سامان کا بندوبست کر کے بچوں کی مدد کی اور ان کے والد کو مناسب طور پر آخری رسومات انجام دینے میں مدد کی ۔

 

رشید اور وارث قریشی کی یہ بہادرانہ اور دل سے کی گئی کوشش نہ صرف بچوں کے لیے سہارا بنی بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک روشن مثال بھی قائم کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button