تلنگانہ

مرزا رحمت بیگ نے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا

حیدرآباد _ حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی کی نشست پر 13 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں مجلس کے  امیدوار مرزا رحمت بیگ نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر وزیر  سرینواس یادو،وزیر داخلہ محمد محمود علی،  مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے علاوہ بی آر ایس پارٹی اور مجلس کے ارکان اسمبلی موجود تھے ۔ مرزا رحمت بیگ نے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی  کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں یہ موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایم آئی ایم میں اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب وہ چھوٹے  تھے۔ رحمت بیگ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جماعت نے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں اتنا بڑا عہدہ دے کر ذمہ داری  سونپی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button