تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ سکریٹریٹ میں تعمیر مسجد کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد _ 11 جولائی ( اردولیکس) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں  سکریٹریٹ میں نو تعمیر شدہ مسجد، مندر اور چرچ کے افتتاح کی تاریخ کے علاوہ دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ تینوں مذاہب کے پیشواؤں سے مشاورت کے بعد افتتاح کی تاریخ کو قطعیت دی گئی ہے جس کے مطابق 25 اگست کو تینوں عبادت گاہوں کا افتتاح ایک ہی دن عمل میں لایا جائے گا۔

چیف  منسٹر چندرشیکھرراو خود تینوں عبادت گاہوں کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button