تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنیز کا آرڈرس قبول کرنے سے انکار۔ گاہکوں کو مشکلات

حیدرآباد: حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے درمیان جہاں لوگ گھروں میں ہی محروس ہو گئے ہیں وہیں آن لائن فوڈ کے آرڈرس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لیکن فوڈ ڈیلیوری ایپس کسٹمرس کے آرڈرز لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

 

 

اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے فوڈ ڈیلیوری بوائس کو مشکلات درپیش ہیں بعض کالونیوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا اور کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام دیکھا جا رہا ہے اور ٹریفک جام کی وجہ سے ڈیلیوری بوائس کو جانے اور آرڈر پہنچانے میں تکالیف کا سامنا ہے۔

 

 

بعض ڈیلیوری بوائس ڈیوٹی پر بھی رجوع نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی لیے کسٹمرس کے آرڈرس فوڈ ڈیلیوری کمپنیز کی جانب سے قبول کرنے سے انکار بھی کیا جا رہا ہے۔ اگر آرڈر قبول کر لیا بھی جائے تو ڈیلیوری کے لیے کافی وقت لگ رہا ہے اس موقع پر سویگی ڈیلیوری بوائے کرشنا نے بتایا کہ زبردست بارش کی وجہ سے کھانے کی ڈیلیوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

 

روڈ پر پانی جمع ہے اور گاڑیاں انتہائی سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں ساتھ ہی ساتھ سیل فون نیٹ ورک کے مسئلے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔ اس دوران فوڈ ڈیلیوری کمپنیز کی جانب سے گاہکوں کو پیغامات روانہ کیے جا رہے ہیں کہ جلد ہی آرڈرس قبول کیے جائیں گے اور انہیں گھر تک کھانا پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button