این آر آئی

کورونا‘ کو الوداع، سعودی وزارت صحت کی نئی آگاہی مہم کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب نے روز اول سے کورونا وباُ پر اپنی موثر حکمت عملی سے قابو پایا۔ وزارت صحت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وزارت صحت نے ’کورونا‘ کو الوداع کہتے ہوئے اہم حفاظتی تدابیر کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ سرکاری خبررساں اداے ایس پی اے کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کی حیثیت سے ختم ہونے کے بعد لوگوں کو آئندہ دنوں میں حفاظتی تدابیرکے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کےلیے مہم شروع کی گئی ہے۔

 

 

وزارت صحت نے کہا کہ’ اب سفری احتیاطی تدابیر کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ تمام افراد نجی طور پر صفائی کی پابندی رکھیں‘۔ وائرس والی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی صورت میں حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں۔ ہاتھ دھوتے رہیں‘۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ’ یہ بات مدنظر رکھیں کہ وبا کے ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا اب صحت کے لیے خطرہ نہیں رہا۔ معمر اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد خاص طور پر حفاظتی اقدامات کی پابندی جاری رکھیں‘۔

 

 

وزارت صحت نے کہا کہ’ کووڈ بحران کے دوران کئی منفرد کام کیے گئے۔ سعودی شہریوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو تمام صحت خدمات فراہم کی گئیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button