ایجوکیشن

کھمم ضلع میں اردو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے درخواستیں مطلوب

ضلع اقلیتی بہبود آفسر محمودی کھمم ضلع اقلیتی بہبود آفسر محمودی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی اردو اکاڈمی تلنگانہ کی جانب سے کھمم ضلع کے سرکاری اردو میڈیم اسکول کے اساتذہ سے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کی گئی نیز تلنگانہ اردو اکاڈمی ضلع اقلیتی بہبود کے ذریعے کھمم کے سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کو بنیادی سہولتوں انفرا اسٹرکچر فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کے درخواست گزار اساتذہ مقررہ فارمیٹ میں درخواستیں 15 جنوری 2023 تک تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکاڈمی حج ہاؤز چوتھی منزل نامپلی حیدرآباد پن نمبر 500001 پر جمع کی جائیں درخواست فارمیٹ و دیگر تفصیلات کے لیے دفتر کھمم ضلع اقلیتی بہبود پر رابطہ کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button