انٹر نیشنل

ایک ہفتے میں 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی مسجد نبوی آمد

ریاض ۔ کے این واصف

روضہ رسول پر امتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مسجد نبوی اور اس کے اطراف کے صحن عقیدت مندوں سے پر ہیں۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے دوران (8 سے 15 دسمبر) کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا۔

 

خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنس نے گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ پانچ لاکھ ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 87 ہزار 446 زائرین نے استفادہ کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک رہی۔

 

زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے فائدہ اٹھایا۔ مسجد نبوی انتظامیہ نے ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ایس پی اے کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اورمعذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ بطور سنت ہزاروں مقیم و زائرین یہاں پیر اور جمعرات کو روزہ رکھتے ہیں ان صائمین کے لئے بڑے پیمانے پر افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button