تلنگانہ

ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی سے ایک شخص کا انتقال _ کورٹلہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں برہم رشتہ داروں کی توڑ پھوڑ، میت کے ساتھ دھرنا

کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے مجاہد ( مجو) نامی شخص کی ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے خلاف برہم افراد نے کورٹلہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں فرنچر کو نقصان پہنچایا اور الزام لگایا کہ ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مجو کی موت ہوگئی۔ہاسپٹل میں ہنگامہ آرائی کے بعد متوفی کے رشتہ داروں اور دیگر افراد نے میت کے ساتھ ہاسپٹل میں دھرنا دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور سمجھا بجھا کر ہجوم کو وہاں سے منتشر کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button