ایجوکیشن

میدک میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی جانب سے دسویں اور انٹر کے کامیاب طلبہ کی تہنیت

ابو ریحان میدک

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین، شاخ میدک کی جانب سے منگل کی شام میناریٹی فنکشن ہال میں دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو صدر جو یلرس اسوسی سیشن سید نصیر احمد جوہری کے تعاون سے تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

جس میں انگلش – اردو ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے سرکاری خانگی اور اقامتی اسکول و کالج کے تقریبا 40 طلباء اور اولیائےطلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔اس پروگرام میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین، میدک کے قائدین محمد امتیاز الدین صدر، محمد یوسف علی جنرل سیکرٹری،حامد بن حسین ریاستی رکن عاملہ، محمد ریاض الدین ریاستی نائب صدر،محمد نجم الدین سٹی چینل جنرل،محمد افسر اسٹاف رپورٹر روزنامہ مہنگائی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

محمد ریاض الدین جرنلسٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیےاور اس پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء اور اولیائے طلبہ کے علاوہ تعاون کرنے والے تمام حضرات سے تشکر کا اظہار کیا گیا۔طلبہ کو ٹی یو ڈبلیو جے یو کی جانب سے  سید نصیر احمد جوہری کے تعاون سے شال پوشی کے علاوہ نوٹ بکس کا تحفہ پیش کیا گیا۔

 

پرنسپل ٹمریز کالج میدک محترمہ سریکھا نے سب سے پہلے دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ مسلم معاشرے میں اپنے لڑکیوں کی تعلیم پر کم توجہ دی جاتی ہے اور باہر تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے سے انکار کیا جاتا ہے کیونکہ ٹمریز سے سینکڑوں اداروں میں ہزاروں طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور اپنے والدین جو پہلے لڑکیوں پر اٹوٹ بھروسہ کرتے ہیں اس کو قائم رکھیں والدین کے اعتماد کو متزلزل نہ ہونے دیں کہ والدین کی قربانیاں صرف اور صرف اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے ہوتی ہے

 

اگر ان کا اعتماد ٹوٹتا ہے تو یقینا وہ اپنی لڑکیوں کو باہر بھیجنے سے انکار کر سکتے ہیں چنانچہ لڑکیاں اپنے والدین سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں ۔ٹمریز اداروں میں اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کی انہوں نے والدین سے اپیل کی۔جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ انفراسٹکچر ،فری بکس کی تقسیم کے علاوہ معیاری غذا فراہم کی جا رہی ہے۔۔ٹی یو ڈبلیو جے یو کی سرہانہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میدک میں یہ پہلی بار دیکھنے میں آرہا ہے کہ کسی اردو یونین کی جانب سے تعلیم کے عنوان پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس پر انہوں نے تمام ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔محمد اکبر علی مدرس نے کہا کہ انٹرنس امتحان کا پانچویں کلاس سے آغاز ھوتاہے

 

چناچہ طالبعلم مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے کی کوشش کریں طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کی محنت اور والدین کی لگن شامل رہتی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ طالب علم اپنے استاد کی مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کریں انفرادی فیصلے بعض اوقات میں اپنے مستقبل کے زوال کا سبب بن جاتے ہیں۔والدین کو بھی انھوں نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ مرکوز کرے۔ٹی۔یو ڈبلیو جے یو کی جانب سے جو یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے اس کی جنہوں نے ستائش کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا

 

۔محمد ریاض الدین ریاستی نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں طلبہ کے پاس واحد ہتھیار تعلیم ہے کہ جس کے ذریعے حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے مسابقت اور ترقی یافتہ دور میں ہر لڑکا اور لڑکی کی تعلیم یافتہ ہونا چاہیے ہر وہ اپنے خواب کو مکمل کرنے کے لئے جدوجہد کرے۔اسلام میں تعلیم کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے اقراء کی آیات نازل کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تعلیم کے لیے اگر آپ کو چین بھی جانا پڑے تو جاے۔اور تعلیم حاصل کریں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ تعلیم کو کتنی اہمیت دی گئی ہے

 

معاشرےمیں سروس دینے کے لئے اور اپنے آپ کو قابل بنے کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے۔طلبہ کے اندر مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ پروگرام منعقد کرنے کا اہم مقصد ہے ۔یونین کی اپیل پر اولیاء طلبہ اور طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ہر اس اسٹیج سے اعلان کیا کہ یونین کی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کی جائیں گے ضلع میدک میں کہیں بھی کوئی خاندان اگر مالی پریشانی کے باعث اپنی بچوں کو تعلیم ترک کرنا چاہتے ہیں تو وہ یونین کے ذمہ داروں سے رجوع ہو انشاءاللہ ضرور سرمایہ داروں کی ایک تعاون سے اس طرح کے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔

 

محمد زبیر احمد کرسپا نڈنٹ چیتنیہ بھارت کے اسکول میدک نے تمام دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی سفر کے دوران ایک نشانہ مقرر کرنا بے حد ضروری ہے جب آپ تعلیم کے مشن پر نکل پڑتے ہیں تو آپ کو اپنی منزل پانے کی جستجو ہونا چاہیے انہوں نے پایلٹ سلوا فاطمہ کا بھی حوالہ دے کر طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے سخت محنت کرے اور اپنے والدین کا نام روشن کریں

 

۔مولانا میر عابد علی نے اس نشست کے انعقاد کرنے والے ٹی یو ڈبلیو جے یو کے قائدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامی تعلیم کو اہمیت دی گئی ہے لڑکی اپنے شرعی پابندی کے ساتھ تعلیم کے سفر کو جاری رکھ سکتی ہے طلباء ہمیشہ آپ نے اللہ کا شکر ادا کریں کیونکہ اللہ نے ہی ذہنی توازن عطا کیا ہے قرآن میں ایک آیت ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ شکر ادا کرنے والوں کو اللہ مزید قوت عطا کرتا ہے چنانچہ طلباء کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔محمد تقی الدین مدرس نے کہا کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لئےوالدین کا ساتھ بے حد ضروری ہے ہر دسویں کی کامیابی کے بعد ایسا وقت ہوتا ہےکیا کہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کا تو ایسے وقت میں صحیح فیصلہ کریں۔ریاستی حکومت نے ٹمریز کے نام سے جو تعلیمی اداروں کا آغاز کیا ہے اس میں اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے کی اپیل کی اور کہاں کے دورے حاضر میں انگریزی میڈیم تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے روزگار کے کی ایک موقع فراہم کیے گئے ہیں

۔بللا ججھک ٹمریز میں والدین اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے والدین سے اپیل کی۔آخر میں انہوں نے منتظمین کو اور کامیاب طلبہ اور اولیاء طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔خواجہ سہیل محی الدین نے ٹی یو ڈبلیو جے یو کہ ذمہ داروں کو مبارکباد دی جنہوں نے کامیاب طلبہ کے اعزاز میں تقریب منقعد کی ہے والدین کو بھی مبارکباد دی جن کے بچے دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے ۔آگے بھی اسی طرح کامیابی کے سفر کو جاری رکھنے کی انھوں نے تلقین کی

 

۔محمد افضل نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ ناکامی سے کبھی شرمندہ نہ ہوں کیونکہ دسویں جماعت ناکام ہونے کے باوجود بھی کئی ایسے افسر ہیں جو کلکٹر اور بڑے عہدوں پر فائض ہے اس طرح کی کئی ایسی مثالیں ہیں جس سے واقفیت حاصل کر کے طلبہ کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ناکامی دراصل کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے طلبہ کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی۔

 

طلباء نے بھی مخاطب کرکے سامعین کو متاثر کر دیا۔اس موقع پر سید غفار احمدجوہری، مولانہ ذاکر صاحب کے علاوہ والدین اور طلبہ بھی موجود ھے

متعلقہ خبریں

Back to top button