تلنگانہ

کانگریس کارکن کی جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لینے کی کوشش _ گاندھی بھون میں ٹکٹ نہ ملنے والے قائدین کے حامیوں کا احتجاج

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں ہوئی ناانصافیوں کے خلاف مسلسل دھرنے اور احتجاج جاری ہیں

اتوار کو پیش آئے احتجاج کے دوران ایک کانگریس کارکن نے اپنے قائد کو ٹکٹ نہ دینے پر جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لینے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود دیگر کارکنوں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نرساپور اسمبلی حلقہ کے کارکنوں نے گاندھی بھون میں انیل کمار کو ٹکٹ نہ دینے پر زبردست احتجاج کیا اس دوران ایک کارکن نے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی۔

انیل کمار کے بجائے نرساپور کا ٹکٹ  راجی ریڈی کو دینے پر یہ احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button