کتوں نے چار دن کے بچہ کو کھا لیا _ تلنگانہ کے ورنگل ہاسپٹل میں دل دہلا دینے والا واقعہ

ورنگل _ 10 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے ایک مشہور سرکاری ہاسپٹل میں آوارہ کتوں نے ایک نوزائیدہ بچہ کو کھا لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ورنگل کے مشہور ایم جی ایم ہاسپٹل میں جمعہ کو پیش آیا۔ جہاں ہاسپٹل کے احاطے میں چار دن کے نوزائیدہ بچہ کو آوارہ کتوں نے کھالیا۔ ہاسپٹل میں تعینات پولیس عملے نے ہاسپٹل کے ویران مقام پر آواره کتوں کو نومولود کو کھاتے ہوئے پایا اور ان کو بھگا دیا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نوزائیدہ زندہ تھا یا مردہ اور اس مقام پر کیسے آیا۔ کتے چونکہ جسم کے نچلے حصے کو کھا گئے تھے اس لیے یہ پہچاننا مشکل ہو گیا ہے کہ نوزائیدہ لڑکا تھا یالڑکی۔ پولیس نے مسخ شدہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم جی ایم ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا ہے
پولیس ہاسپٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے اور اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا کسی نے نوزائیدہ کو ہاسپٹل میں چھوڑ دیا تھا یا کتوں نے ہاسپٹل سے نوزائیدہ کو اٹھایا تھا