تلنگانہ

نیشنل رائفل شوٹنگ چمپئن شپ مقابلوں میں نظام آباد کے دو برادرس وحید مسعود سید آور محمد سعود سید کا شاندار مظاہرہ

رونالڈ شوٹر ٹائٹل ایوارڈ ، اور انٹرنیشل سلیکشن ٹرائل انڈین ٹیم کے لئے کوالیفائی

نظام آباد 10/ ڈسمبر ( محمد یوسف الدین خان/نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) نیشنل رائفل شوٹنگ چمپئن شپ سال 2022 مقابلوں میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے دو شوٹر برادران مسٹر وحید مسعود سید (ایم بی اے) اور محمد سعود سید ساکن احمد پورہ کالونی نظام آباد فرزندان جناب سید مسعود الدین ممتاز شوٹر واین آ ر آئی نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (NRAI) کے زیر اہتمام (65)ویں نیشنل رائفل شوٹنگ چمپئن شپ 2022 جس کا انعقاد 20/ نومبر تا 9ڈسمبر تراونت پورم ریاست کیرالا میں انعقاد عمل میں آیا تھا اس میں شرکت کرتے اپنی ماہرانہ نشان بازی کے زریعے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے رونالڈ شوٹر ٹائٹل حاصلِ کرتے ہوئے انٹرنیشنل سلیکشن ٹرائل انڈین ٹیم کے لئے کوالیفائی کیا

 

محمد مسعود سید نے (604.3 )پوانٹس حاصل کیے ہیں جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل رائفل شوٹنگ اولمپکس میں شرکت کا موقع حاصل ہوجائیگا جبکہ ان کے برادر وحید مسعود سید نے (600.4) پوانٹس حاصل کرتے ہوئے رونالڈ شوٹر کا ٹائٹل کا ایوارڈ حاصل کیایہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ گذشتہ 19تا 24/ ستمبر 2022 ء میں تاملناڈو کے ٹراچی شہر میں منعقدہ (13) ویں ساؤتھ زون شوٹنگ چمپئن شپ میں بھی ان دونوں برادرن نے بے نشان بازی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی ہوئے تھے اور اب نیشنل چمپئن شپ میں بھی ان دنوں نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے اعزازات حاصل کئے ہیں۔

 

قومی ٹیم کیلئے منتخب ہونا اور اولمپک میں داخلہ کی راہ ہموار ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے رائفل شوٹنگ چمپئن شپ میں ملک بھر سے ہزاروں شوٹرس امیدوار مقابلہ آرائی میں حصہ لیتے ہیں ان تمام ہزاروں امیدواروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے محمد مسعود سید اور وحید مسعود سید کی ہر گوشے سے ستائش کی جارہی ہے اور مبارکباد دی جارہی ہے

 

محمد مسعود سید اور وحید مسعود سید کے والد محترم سید مسعود الدین (این آر آئی) نے اپنے دو فرزندان میں پائی جانے والی خداداد صلاحیتوں کی پہنچان کرتے ہوئے رائفل شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ان کی ہمیشہ ہمت افزائی کی اور ہر قدم پر رہنمائی کرتے ہوئے آج ان دو لڑکوں کو اعلیٰ ترین مقام پر پہنچادیا جس کا سہرا سید مسعود الدین شوٹر اور حیدر آباد کے مایہ ناز مشہور و معروف سینئر کوچ جناب احمد عبدالحق خان کے سر جاتا ہے۔

 

اس دوران 65 ویں قومی شوٹنگ چمپئن شپ میں جونیئر انٹرنیشنل سلیکشن ٹرائیل انڈین ٹیم میں منتخب ہونے اور رونالڈ شوٹر کا اعزاز حاصل ہونے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد مسعود سید اور وحید مسعود سید نے اللہ رب العزت کا شکر بجالاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں اعلیٰ ترین اور ناقابل فراموش صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ اور اپنے وطن عزیز ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ محمد مسعود سید اور وحید مسعود نے ممتاز رائفل شوٹر سینئر کو جنابِ احمد عبدالحق خان کی جانب سے دی‌گی تربیت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے استاد محترم کی خصوصی دلچسپی، رہنمائی اور تربیت کی وجہ سے آج وہ اس اونچائی کو پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کیلئے وہ استاد محترم احمد عبدالحق خان کے بے حد ممنون و مشکور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button