تلنگانہ

کرنٹ بند کرنے والے عہدیداروں کو معطل کردیا جائے گا۔ چیف منسٹر تلنگانہ کی وارننگ

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ برقی کے عہدیداروں پر ناراضگی کا اظہارکیا۔ جمعرات کو انھوں نے سکریٹریٹ میں متعلقہ محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کیا۔

 

اس موقع پر چیف منسٹرنے عہیدیداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ انھوں نے وارننگ دی کہ اگراب ریاست میں برقی کٹوتی کی گئی تو وہ انھیں معطل کردیں گے۔ انھوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دانستہ طورپربرقی سربراہی بند کرتے ہوئے حکومت کی نیک نامی کو متاثرکرنے والوں کی حرکتوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

انھوں نے کہا کہ بعض عہدیدارلاپرواہی سے کام کررہے ہیں اس سے حکومت کی نیک نامی کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔جان بوجھ کر برقی سربراہی بند کرنے والے عہدیداروں اورملازمین کے خلاف انھوں نے سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔

 

ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کہیں بھی برقی کٹوتی نہیں کی جا رہی ہے۔ بعض ملازمین جان بوجھ کر برقی کٹوتی کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے انتباہ دیا کہ حکومت کی نیک نامی کو متاثر کرنے کی سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اگر کہیں مرمت کے کام ہو رہے ہیں

 

تو صارفین کو اس کی اطلاع دی جائے اطلاع دینے کے بعد ہی برقی سربراہی بند کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے مختلف مقامات سے برقی کٹوتی کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔اسی تناظر میں انہوں نے یہ وارننگ دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button