اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے کھمم ضلع کے سرکاری ہاسپٹل میں ایک خاتون نے آٹھویں ڈیلیوری میں تین بچوں کو جنم دیا

کھمم _ 5 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم ضلع کے بھدراچلم سرکاری ہاسپٹل میں ایک خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا۔ خاتون کی یہ 8 ویں ڈیلیوری تھی اس سے قبل اس خاتون کی 7 ڈیلیوری ہوئیں۔جس میں ہر ڈیلیوری میں ایک بچہ جہنم دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  چھتیس گڑھ ریاست کے بیجاپور ضلع کے اسور منڈل کے بھٹی گوڈیم گاؤں کی ایک خاتون اوکے پوجنا کو 2 جولائی  کو درد کی وجہ سے بھدراچلم کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

05 جولائی  کو خاتون نے  دو لڑکوں اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔ ماں اور بچے سب صحت مند  ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لڑکوں  کا وزن 1.8 کلوگرام اور 1.75 کلوگرام تھا، جبکہ لڑکی  کا وزن 1.5 کلوگرام تھا۔ لیکن یہ اس کا آٹھواں جنم ہے اور اس کے پہلے ہی سات بچے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کے ساتھ یہ تعداد 10ہوگئی  ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button