نیشنل

بی جے پی سینئر قائد سشیل کمار مودی چل بسے

حیدرآباد۔ ریاست بہار کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر و بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی کا دیہانت ہو گیا۔ انہوں نے دہلی کی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں کل آخری سانس لی، ان‌کی‌عمر 72 سال تھی۔

 

وہ کافی عرصے سے گلے کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، یہ مرض آہستہ آہستہ ان کے پھیپڑوں تک پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بات چیت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تقریبا چھ ماہ قبل سشیل کمار مودی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کینسر سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ بی جے پی کے سینئر قائدین اور مرکزی وزرا نے سشیل کمار مودی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار میں بی جے پی کو آگے بڑھانے میں ان کے تعاون کو بی جے پی کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

 

لوک سبھا انتخابات کے دوران سشیل کمار مودی کا دیہات بی جے پی کے لیے شدید دھکا سمجھا جارہا ہے۔ تین دہائیوں تک وہ عوامی زندگی کا حصہ رہے وہ راجیہ سبھا، لوک سبھا، قانون ساز کونسل، قانون ساز اسمبلی چاروں ایوانوں کے رکن رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button