تلنگانہ

تلنگانہ ۔کاغذ نگرمیں ایک بار پھر شیر نظر آیا

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر میں ایک مرتبہ پھر شیرنظرآنے کی اطلاع سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیر تالاب کے پاس دیکھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے حکام وہاں پہنچ گئے اورانھوں نے شیرکی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کاغذ نگرمیں شیرکی موجودگی کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی تھی محکمہ جنگلات کے حکام فوری چوکس ہوگئے تھے۔ اس اثنا میں شیر کے ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button