تلنگانہ

حیدرآباد میں اتوار کی رات پھر بارش

حیدرآباد _ 30 جولائی ( اردولیکس) اتوار کی رات شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ پرانے شہر کے علاوہ نئے شہر کے مختلف علاقوں بشمول قطب اللہ پور، جیڈی میٹلا، جگدگیری گٹہ، سورام، بہادر پلی، سکندرآباد، نیرڈمیٹ، | خیریت آباد، پنجہ گٹہ ، مادھاپور، گچی باولی، رائے  درگم، بورابنڈہ، موتی نگر، صنعت نگر، امیرپیٹ، ایس آر نگر،  رحمت نگر، یوسف گوڈہ  اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ جس سے گاڑیاں اور مسافر بارش میں بھیگ گئے۔ کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑا۔

 

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بارش کے پیش نظر غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا۔ وارننگ جاری کی گئی ہے کہ شہر بھر میں بارش کا امکان ہے۔ جی ایچ ایم سی اور ڈی آر ایف نے امدادی کارروائیوں کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ کنٹرول روم کے نمبر 040-211 11111، 900113667 پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button