تلنگانہ

یونائیٹیڈ مسلم فورم کے وفد کی تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو سے نمائندگی

حیدرآباد _ 3 نومبر ( اردولیکس  ) تلنگانہ کی  حکمران جماعت بی آر ایس کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو سے یونائیٹیڈ مسلم فورم کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران فورم کے ذمہ داروں نے وزیر موصوف کو  مسلم مسائل کی یکسوئی کے لئے مطالبات پر مشتمل تفصیلی نمائندگی حوالے کی۔

 

وزیر تارک راماراو سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری جناب ضیاء الدین نئير ، مولانا سید مسعود حسین مجتهدی ، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی قادری، جناب سید منیر الدین احمد مختار ، مولانا سید فضل الله قادری الموسوی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری ، مولانا شفیق عالم خان جامعی، مولانا ظفر احمد جمیل حساسی ، مولانا سید وصی الله قادری نظام پاشاه، مولانا خواجه شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جناب بادشاه محی الدین ، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری ، ڈاکٹر نظام الدین اور دوسرے  شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button