تلنگانہ

تلنگانہ میں تیز ہواوں اور بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے کچھ مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

ہفتے کو جاری‌کردہ رپورٹ کے مطابق  ریاست کے مختلف مقامات پر آئندہ سات دنوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ نے یہ بھی پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کم رہے گا۔

 

فی الحال جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق سرگرم ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button