نیشنل

کرناٹک راج بھون کو بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی

بنگالورو: کرناٹک راج بھون کو بم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ پیر کی رات تقریبا ساڑھے 11 بجے نامعلوم شخص نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی کہ

 

راج بھون میں بم دھماکہ کیا جائے گا، جس کے ساتھ ہی پولیس نے فوری چوکسی اختیار کی اور راج بھون کے پاس صیانتی انتظامات میں مزید چوکسی کر دی گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو میدان میں اتارتے ہوئے تلاشی لی گئی

 

پولیس نے کے 9 یونٹ کے ساتھ راج بھون کے علاوہ آس پاس کے تمام علاقوں میں تلاشی لی۔ بعد ازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس فون کال کرتے ہوئے دھمکی دینے والے شخص کی تلاش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button