تلنگانہ

میرے شوہر کے جسم میں بھگوا خون بہتا ہے _ ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی کا بیان

حیدرآباد _ 13 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ  سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے کہا کہ راجہ سنگھ کے جسم میں بھگوا خون بہتا ہے۔ اوشا بائی نے جمعرات کو ایک صحافتی بیان  جاری کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شوہر ہندو دھرم کے لیے کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں، راجہ سنگھ کے پرستاروں اور دھرم رکھشکوں کو سلام۔ آپ سب جانتے ہیں کہ راجہ سنگھ، جو ہمیشہ ملک اور دھرم کے لیے سخت لڑتے ہیں، اسی دھرم کے لیے جیل میں ہے  اس وقت ہندو برادری، بی جے پی کارکنان اور راجہ سنگھ کے چاہنے والوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر ہمیں حوصلہ دیا۔ راجہ سنگھ اور اس کا خاندان یتیم نہیں ہے ۔ ہمارے پیچھے اتنی بڑی ہندو برادری ہے۔

 

ایسے میں کچھ لوگ اپنے سیاسی فائدے کے لیے راجہ سنگھ کا نام لے کر انہیں پریشان کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ہندومت کے نام پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پارٹی کارکنوں اور راجہ سنگھ کے چاہنے والوں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ راجہ سنگھ دھرم کے لیے زندگی بھر  بھی جیل میں رہنے کو تیار ہیں ۔ جیلیں اور مقدمات ان کے لیے نئے نہیں ہیں۔ راجہ سنگھ ایک ڈسپلن پارٹی ورکر ہیں۔ ان کے ہاتھ میں کنول کا جھنڈا اور ان کے جسم  میں بھگوا  خون بہتا ہے راجہ سنگھ دھرم کی حفاظت کے لیے ہر قسم کا درد اور تکلیف برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایسے حالات میں ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button