تلنگانہ

حیدرآباد میں کہیں دھوپ کہیں گرج چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش

حیدرآباد۔‌ حیدرآباد کے‌کئی علاقوں میں آج دوپہر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں سے شدید دھوپ کی اطلاعات ہیں۔حالانکہ صبح‌سے گرمی کی شدت دیکھی جارہی تھی

 

لیکن دوپہر کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی وجہ سے جہاں عوام کو گرمی سے راحت حاصل ہوئی وہیں ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ رامنتا پور، حیات نگر، اوپل ونستھلی پورم اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔اس دوران شہر کے بعض علاقوں میں شدید‌ دھوپ اور گرمی کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی وسطی خلیج بنگال میں بنا طوفان ریمال اتوار کی صبح 5 بجے شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا۔

 

یہ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف پیشقدمی کر تے ہوئے اتوار کی نصف شب بنگلہ دیش سے متصل مغربی بنگال کے ساحل کو عبور کرے گا۔سمندری طوفان کے اثر کے سبب دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آندھراپردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، تامل ناڈو، پڈوچیری، تریپورہ، میزورم، منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر کی

 

حکومتوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ طوفان کے اثرات کی وجہ سے اوڈیشہ، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں منگل تک شدید تا شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے پیش نظر عوام کو چوکس رہنے اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button