تلنگانہ

تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

حیدرآباد _  تلنگانہ کے 283 عازمین حج  کا   پہلا قافلہ چہارشنبہ کو حج ہاوز نامیلی سے روانہ ہوا۔ پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر حج ہاوز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ حج اسلام کا ایک  رکن ہے، جو ہر مسلمان صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے

 

عازمین ، ایام حج کے دوران اپنے لمحات کو قیمتی بنائیں فضولیات سے احتراز کریں، ایسے لمحات زندگی میں بار بار نہیں آتے ، تلنگانہ کے عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ اقدس کی حاضری سے مشرف ہو کر جج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہیں یہ خصوصی سعادت نصیب ہونے والی ہے کہ ان کے حج کا احرام مدینہ منورہ سے باندھا جائے گا۔ اسلامی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلام کا پہلا حج مدینہ منورہ سے کیا گیا،

متعلقہ خبریں

Back to top button