تلنگانہ

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں بارش سے مکان منہدم _ ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

ورنگل _ تلنگانہ میں گزشتہ دو دن سے جاری وقفہ وقفہ کی شدید بارش کے باعث مکان منہدم ہونے  سے  تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کو  ہنمکنڈہ ضلع کے شیام پیٹ  میں پیش آیا۔ منڈل مستقر کا رہنے والا سامیا ،  لوکپن شرما اور بھوگی جوگماں جمعرات کی رات اپنے کچے مکان میں سو رہے تھے کہ رات بھر کی بارش سے جمعہ کی صبح مکان منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button