تلنگانہ

حیدرآباد پرانا شہر کے ایک امتحانی مرکز میں طالبات کو برقعہ اتارکرامتحان لکھنے پر کیا گیا مجبور

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرکے ایک امتحانی مرکز میں طالبات کو برقعہ نکال کرامتحان لکھنے کی ہدایت دی گئی جس پر طالبات میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔ سنتوش نگر آئی ایس سدن چوراہے پر واقع ویمنس ڈگری کالج کی چند مسلم طالبات یہاں حجاب پہن کر اردو میڈیم ڈگری کا امتحان لکھنے آئی ہوئی تھیں۔ امتحانی مرکز میں کالج کے عملہ کی جانب سے انھیں حجاب اتارنے کو کہا گیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں تقریباً آدھے گھنٹے تک امتحان میں شرکت سے روکا گیا۔ بعض طالبات کو حجاب اتار کر امتحانی مرکز میں جانا پڑا۔ طالبات نے بتایا کہ عملہ نے کہا کہ وہ امتحان ختم ہونے کے بعد برقعہ پہن سکتی ہیں۔

 

 

طالبات نے کہا کہ تمام کالجس میں برقعہ کے ساتھ امتحان لکھنے کی اجازت ہے لیکن اس کالج میں برقعہ اتارنے کی ہدایت دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button