انٹر نیشنل

غزہ پر جوہری ہتھیار کے استعمال کا بھی امکان _ اسرائیلی وزیر امیہائی الیاہو

حیدرآباد _ 5 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل-حماس جنگ کو ایک ماہ ہو گیا ہے اور غزہ پر اسرائیل کے شدید حملے جاری ہیں۔ اسرائیل نے شدت پسند تنظیم حماس کو نشانہ بنانے کے لیے غزہ پر فضائی حملوں اور ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ فلسطینی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ہفتے کی رات غزہ میں ماغاجی کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 38 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر امیہائی الیاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل غزہ  پٹی پر جوہری ہتھیار گرانے کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔ وزیر نے اہم تبصرے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کیے کہ کیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافے کی وجہ سے ایٹم بم کے استعمال کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس معاملے پر بھی غور کر رہا ہے

 

انھوں نے کہا کہ وہ جنگی فیصلے لینے کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی سلامتی کمیٹی کے  رکن نہیں ہے تاہم غزہ پر جوہری بم کے استعمال کے  امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔ دوسری جانب آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر راکٹ حملوں کے بعد سے حماس کے 2500 اہداف کو تباہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button