تلنگانہ

تلنگانہ سے کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ !

حیدرآباد _ 9 جون ( اردولیکس) مرکزی کابینہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے دو ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نریندر مودی آج اتوار کی شام 7 بجے تیسری معیاد کے لئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لینے والے ہیں ان کے دیگر کابینی وزراء کو بھی حلف دلایا جائے گا۔

 

اس مرتبہ تلنگانہ سے کابینہ میں دو ارکان پارلیمنٹ کو موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ تلنگانہ سے بی جے پی کے 8 ارکان منتخب ہوئے ہیں گزشتہ انتخابات میں یہ تعداد 4 تھی جو دوگنی ہوگئی ہے گزشتہ کابینہ میں تلنگانہ کو صرف ایک نمایندگی دی گئی تھی کشن ریڈی کو کابینی وزیر بنایا گیا تھا اس مرتبہ کشن ریڈی کے علاوہ  کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کو بھی کابینہ میں شامل کہا جا رہا ہے

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کو فون پر اس بات کی اطلاع دی گئی کہ وہ دہلی آئیں کیونکہ نریندر مودی نے انھیں کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے دہلی سے فون کال موصول ہونے کے بعد دونوں قائدین دہلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں

 

بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی نے پارٹی کی برسوں سے خدمات انجام دینے والے قائدین کو ہی کابینہ میں شامل کیا ہے دیگر جماعتوں سے بی جے پی میں شامل ہوکر کامیابی حاصل کرنے والوں کو نظر انداز کردیا۔ جن میں ای راجندر، ڈی کے ارونا اور کنڈا وشویشور ریڈی شامل ہیں جو کابینہ میں شمولیت کی امید لگائے بیٹھے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button