تلنگانہ
تلنگانہ،ورنگل کے نوجوان کی ہجڑے سے شادی
ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک نوجوان نے ہجڑے سے شادی کرلی۔ 23 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور نے ہفتہ کے روز ویملواڑہ میں واقع سری راجا راجیشورا سوامی مندر میں ایک ٹرانس جینڈر خاتون سے شادی کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق سرینواس نامی نوجوان کی زنخہ پنکی (22) سال سے پانچ سال قبل دوستی ہوئی تھی۔ ان دونوں کا تعلق ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ سے ہے۔ یہ دوستی محبت میں بدلگئی اور ان دونوں نے شادی کرلی۔