تلنگانہ

جاریہ سال کے اواخر میں ای پاسپورٹ کی اجرائی: ڈاکٹر اوصاف سعید

حیدرآباد _ وزرات داخلہ کے سکریٹری برائے کونسلر، پاسپورٹ ویزا، اور اوور سیز افیرس ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ ای ۔ پاسپورٹس جاریہ سال کے اواخر یا 2023 کے اوائل میں جاری کئے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ موجودہ بک لیٹ طرز کے پاسپورٹ ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بک لیٹ برقرار رہے گی اور ای ۔ پاسپورٹ میں ایک چپ کا اضافہ ر ہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ کے چپ میں متعلقہ شخص کی تمام تفصیلات درج رہیں گی جن میں نام ، تاریخ پیدائش، پیتا اور دیگر شامل ہیں ۔ ریڈیو فریکوینسی آئی نئی فلیشن (RFID) چپ اور انٹینا کی مدد سے عہد یداروں کومسافرین کی تفصیلات قوری حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس پر سپورٹس کی اجرائی کے ذرا یہ حکومت کی پاسپورٹس سے نمٹنے اور ان کے خاتمہ کے علاوہ پاسپورٹ میں سی تحریف کو روکنا چاہتی ہے۔ ای پاسپورٹس سے متعلقہ فرد کی تمام تفصیلات محفوظ رہیں گی۔اوصاف سعید نے کہا کہ حیدرآباد میں جاریہ سال جنوری تا جولائی 3.43 لاکھ پاسپورٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button