انٹر نیشنل

حیدرآبادی قاری سعودی عرب میں باوقار عالمی مقابلہ کیلئے منتخب

حیدرآباد: خادم القراءقاری محمد ظہیر الدین کے بموجب الحمد للہ سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے عالمی مسابقہ قرآن واذان “عطر الکلام” میں ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین فرزند قاری محمد نصیر الدین منشاوی کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

اس عظیم الشان مسابقے میں پچاس ہزار قرائے کرام ومؤذنین میں سے پچاس مساہمین کو منتخب کیا گیا اس مسابقہ کا آن لائن audition “عطر الکلام” کی ویب سائٹ پر ہوا جن کے تین مراحل تھے۔ پہلے مرحلہ میں ۲۰ سیکنڈ کی آڈیو کلپ اپلوڈ کرنا تھا، دوسرے مرحلہ میں ایک منٹ کی آڈیو کلپ اور تیسرے مرحلہ میں دو منٹ کی ویڈیو کلپ کو ترتیب وار اپلوڈ کرنا تھا

اس انتخاب پر خاندان شرفیہ اللہ عزوجل کے حضور بے شمار سجدہ شکر بجا لاتا ہے اور بےشمار درود و سلام پیارے آقا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں گزرانتا ہے۔تمام بہی خواہوں سے قاری محمد شعیب شرف الدین کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button