تلنگانہ

تلنگانہ میں قادیانیت سے متاثرہ گھرانے کا قبولِ اسلام _ مفتی سید صدیق احمد مظاہری کی کامیاب مساعی

نلگنڈہ _ یکم مئی ( پریس نوٹ) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں قادیانیت سے شدید متاثرہ دیہات کاسلہ پہاڑ کے متوطن شیخ ابراھیم ولد محبوب علی عمر 47 سال نے مفتی سید صدیق احمد مظاہری کی مسلسل محنت کے بعد دفتر دارالعلوم نلگنڈہ میں اپنی اہلیہ سفینہ عمر 37سالہ اور دو بیٹیاں ثانیہ 19 سالہ عافیہ 16سالہ اور بیٹا امجد 10 سال کے ساتھ خطیب نلگنڈہ مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی ناظم دارالعلوم نلگنڈہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔

انہوں نے دین اسلام پر جینے مرنے کا اللہ سے وعدہ کیا ۔مولانا نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھاکر دوبارہ اسلام میں داخل کیا اور دعاء کی۔اس موقع پر مولانا نے انہیں دین اسلام کی بنیادی باتوں کی طرف توجہ دلائی اور اسلامی عقائد سمجھائے ۔ اس موقع پرمجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نلگنڈہ کے سکریٹری مفتی سید صدیق احمد مظاہری نے کہا کہ کاسلہ پہاڑ کے قادیانیت سے متاثرہ افراد میں سے یہ ایک بڑے خاندان کی فیملی ہے جن کے والدین،چار بہنیں,اور پانچ بھائی ہنوز قادیانی ہی ہیں ۔اللہ پاک کی توفیق اور مجلس تحفظ ختم نبوت نلگنڈہ کی مسلسل کوششوں سے شیخ ابراھیم کی فیملی نے حق بات کو تسلیم کیا اور قادیانیت سے تائب ہوکر دوبارہ اسلام میں داخل ہوگئے

 

۔ان کے علاوہ ان کے دو برادران الحمدللہ مسلمان ہیں۔مابقی لوگوں کے لیے بھی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت اسلام کے خلاف ایک بغاوت ہے اور اللہ و رسول کے خلاف جنگ ہے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب ہوگا۔ عالم اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کافر و گمراہ ہے۔اس موقع سے انہوں نے بانڈ پیپر پر ضابطہ کی کاروائی بھی کی۔اس موقع پرکاسلہ پہاڑ کے مسلمانوں کے علاوہ ماسٹر خواجہ معزالدین و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button