تلنگانہ

باغ عامہ کے سبزہ زار پر اتوار کو سماج در پن کا تاریخی مزاحیہ مشاعرہ شجاعت علی کی صدارت میں قہقہہ بر دوش اجتماع ۔ داخلے کی عام اجازت

حیدرآباد۔ سماج در پن کے زیر اہتمام 26 واں سالانہ مزاحیہ مشاعرہ 3 مارچ بروز اتوار شام 6:30 بجے للت کلا تھورنم پبلک گارڈن نامیلی رو برو حج ہاؤز منعقد ہوگا جس میں ملک گیر شہرت یافتہ اردو ہندی کے طنز و مزاح کے شعرا

 

تمیز پرواز، اجیت گتا،ٹپیکل جگتیالی، شیخ احمد ضیاء، سراج شولا پوری، و بینوگوپال بھٹڈ بیلین نظام آبادی، کھٹ پٹ بھینسوی، را جندر کمار او پادھیائے،حامد سلیم، شاہد عدیلی، فرید سحر، لطیف الدین لطیف، کملا کر دلیر، نجیب الدین نجیب اور وحید پاشاہ قادری حصہ لیں گے اور طنز و مزاح سے بھر پور اپنا تازہ کلام پیش کریں گے۔

 

ڈاکٹر شجاعت علی آئی آئی ایس کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس یادگار مزاحیہ مشاعرہ کی نظامت منور علی مختصر کریں گے جبکہ کنو میز وحید پاشاہ قادری ہوں گے۔ ان کی معاونت سید سلیم الدین کریں گے۔ اس شاندار مزاحیہ مشاعرہ میں تلنگانہ وقف بورڈ کے نئے صدرنشین جناب سید عظمت اللہ حسینی کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ سابق صدر نشین مائناریٹی کمیشن محمد قمر الدین، یونیک گروپ آف اسکولس اینڈ کالجس کے بانی جناب مقبول علی خان اور ان کی اہلیہ محترمہ حبیب النساء

 

ایم ۔ اے مجید پستہ ہاؤز اور صنعت کار ایم ۔ اے جبار اس مشاعرہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ ثروت علی سکریٹری سماج در پن کے مطابق مشاعرہ میں شائقین کو داخلے کی عام اجازت رہے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9392388291 کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button