تلنگانہ

تلنگانہ میں بجلی گرنے کے واقعہ میں تین افراد ہلاک

تلنگانہ کے بھوپال پلی ضلع میں بجلی گرنے کے واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بھوپال پلی ضلع کے چٹیال منڈل کے کائیلہ پور میں بجلی گرنے سے دو خواتین کی موت ہوگئی جن کی شناخت 30 سالہ سریتا اور 32 سالہ ممتا کی حیثیت ہوئی ہے جو اپنے کھیت میں زرعی کاموں میں مصروف تھے، اسی طرح دامرکنٹہ گاؤں میں بجلی گرنے سے 46 سالہ راجیشور راؤ کی موت ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button