انٹر نیشنل

پاکستان میں چلتی بس کو آگ لگنے سے 18 مسافر زندہ جل کر ہلاک

حیدرآباد_ 13 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک)  پاکستان کے شہر کراچی کے قریب چہارشنبہ کی رات ایک بس میں زبردست آگ لگ گئی۔ بس میں سوار 18 مسافر زندہ جل گئے، اس حادثے میں کئی مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بس کراچی سے  خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے میں جا رہی تھی کہ  سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب بس میں آگ لگ گئی۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگ اس بس سے اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ یہ واقعہ  صوبہ سندھ کے  حیدرآباد اور جامشورو سے ملانے والی سپر موٹر وے پر پیش آیا۔پاکستان کے پارلیمانی سیکرٹری صحت سراج قاسم سومرو نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں اب تک 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 10 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ موصولہ خبر کے مطابق ضلع جامشورو کے کمشنر آصف جمیل نے بتایا کہ بس میں سوار افراد سیلاب سے متاثرہ افراد تھے۔ یہ تمام افراد ضلع دادو میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریباً 35 لوگ سوار تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ پولیس کے مطابق آگ بس کے پچھلے حصے سے لگی جس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بچنے کے لیے کچھ مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا دیں۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button