نیشنل

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر عائد پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جلد سماعت کرنے سپریم کورٹ کا اعلان

نئی دہلی _  23جنوری ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے  تعلیمی اداروں میں حجاب پر عائد پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جلد  سماعت کرنے سے سپریم کورٹ  نے اتفاق کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے  چیف جسٹس  ڈی وائی چندرچوڑ نے انکشاف کیا کہ حجاب تنازعہ کی جانچ تین رکنی بنچ کرے گی۔

آج ان درخواستوں پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس وی سبرامنیم اور جسٹس پاردی والا پر مشتمل بنچ نے سماعت کی اس موقع پر  درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل میناکشی اروڑہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی  کہ پریکٹیکل امتحانات 6 فروری سے ہوں گے اور طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ جس پر چیف جسٹس چندر چوڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا، تین رکنی بینچ اس کی تحقیقات کرے گا اور جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا. میناکشی نے کہا کہ طلبہ کو پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لیے عبوری احکامات جاری کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button