جنرل نیوز

پکوان گیس کی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے پکوان گیس کی قیمت میں اچانک 50روپئے اضافہ کئے جانے کے خلاف گاندھی بھون میں کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے احتجاج منظم کیا گیا۔

گریٹرحیدرآباد کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ارشد شیخ کی قیادت میں منعقد کئے گئے احتجاج میں شہر کے مختلف لیڈران نے حصہ لیا۔ اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔بعدازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ BJP حکومت گزشتہ 8 سالوں سے عوام دشمن پالسیوں پر عمل پیرا ہے۔ ملک بھر میں عوام اشیائے ضروریہ پٹرول اشیا کی قیمتوں سے کافی پریشان ہے۔ ان حالات میں پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے غریب عوام پر مالی بوجھ عائد کیاجارہا ہے۔

شیخ ارشد نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کو غریب عوام کی پرواہ نہیں ہے۔ صرف کاپوریٹ اداروں کے لئے کام کرتے ہوئے غریبوں کو ستایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں گیس سلنڈر کی 400 روپئے تھی، اور مودی حکومت نے اسکو بڑھاکر 1200 روپئے کر دیا ہے۔ارشد شیخ نے گیس کی قیمتوں میں کمی لا تے ہوئے غریب عوام کو راحت پہنچانے کے اقدامات کرنے مرکزی حکومت پر زور دیا دیگر صورت احتجاج کو جاری رکھنے کا انتباہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button