تلنگانہ

پولیس کو 15 سکنڈس کے لئے ہٹادو _ بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کی اشتعال انگیز تقریر

حیدرآباد _ 9 مئی ( اردولیکس) بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نونیت رانا نے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض اور اشتعال انگیز  بیان دیتے ہوئے کہا  کہ چھوٹا کہتا ہے کہ پولیس کو 15 منٹ کے لئے ہٹادو ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ تم کو 15 منٹ لگیں گے۔ اگر پولیس کو 15 سکنڈ کیلئے ہٹادو آپ سمجھ نہیں پاوگے کہ کہاں سے آئے ہیں اور کہاں جائیں گے۔ صرف 15 سکنڈس بی کافی ہیں۔

 

انہوں نے بی جے پی کی حیدرآباد امیدوار مادهوی لتا کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ انتہائی سنگین اور قابل اعتراض ریمارکس کئے ۔ نونیت رانا مہاراشٹر کے امراوتی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ بی جے پی کی امیدوار ہیں

 

انہوں نے کہا اگر عوام کانگریس اور مجلس کو ووٹ دیتے ہیں تو وہ ووٹ سیدھا پاکستان کو جاتا ہے کیونکہ مجلس کیلئے اور کانگریس پریم راہل گاندھی پریم پاکستان وہاں سے دکھاتا ہے۔ مودی کو براو اور راہل بابو کو جتاو جیسے پہلے پاکستان کے اشاروں پر کانگریس کی حکومت دیش چلاتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button