جنرل نیوز

مدرسہ دارالعلوم حسینیہ عادل آباد کا 32واں عظیم الشان جلسہ عام کا کامیاب انعقاد ۔

عادل آباد۔8/مارچ(اردو لیکس)مولانا فیصل حسینی نائب ناظم دارالعلوم حسینیہ عادل آباد کی اطلاع کے بموجب دارالعلوم حسینیہ کا سالانہ اجلاس عام 7 مارچ بروز منگل بمقام مسجد محمدیہ رام نگر میں منعقد ہوا اس اجلاس میں مہمان مقررین حضرت مولانا نیاز احمد صاحب قاسمی ناگپور صدر جمعیۃ علماء بیلا امام و خطیب مسجد مدینہ بیلا اور حضرت مولانا مفتی ناصر نہدی قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد و نائب ناظم مدرسہ امداد العلوم نے کی اور دونوں مقررین نے اپنے قیمتی اور موثر بیانات سے سامعین کو محظوظ کیا

 

اس اجلاس کی صدارت حافظ محمد ابوبکر حامد صاحب صدر جمعیت علماء ضلع عادل آباد نے کی ناظم مدرسہ مولانا عبد الجبار صاحب نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور طلباء مدرسہ نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا اس اجلاس میں شہر عادل آباد بلخصوص اطراف و اکناف کے دیہات کے لوگ اور شہر کے علماء حفاظ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جلسہ کی نظامت مولانا فیصل حسینی نائب ناظم مدرسہ نے بحسن خوبی انجام دیا اور اخیر میں حضرت مفتی صاحب کی دعا پر اس عظیم الشان اجلاس کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button