اسپشل اسٹوری

جگتیال کے نوجوان کی دبئی میں لاٹری لگ گئی۔ راتوں رات بن گیا کروڑ پتی

جگتیال:ملازمت کی تلاش میں دبئی جانے والے نوجوان کی اچانک قست چمک گئی۔ ایک لاٹری نے اس کی زندگی بدل دی، ایک ایک روپئے کیلئے دن رات ایک کرکے محنت کرنے والا نوجوان راتوں رات کروڑپتی بن گیا۔ جگتیال ضلع کے بیرپور منڈل سے تعلق رکھنے والا اجئے ملازمت کی تلاش میں دبئی میں مقیم ہے۔ وہ ایک کمپنی میں ڈرائیورکے طورپر کام کررہا تھا۔ اس نے تیس درہم سے دو لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے۔ اسے لاٹری لگ گئی۔ نوجوان نے لاٹری میں 30 کروڑ روپئے جیت لئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button