تلنگانہ

جامعہ نظامیہ میں بم کی اطلاع سے متعلق پولیس کا بیان

حیدرآباد: جنوبی ہند کی قدم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے متعلق پولیس کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ کل بم ڈسپوزل اسکوائیڈ کی مدد سے پولیس کا عملہ جامعہ نظامیہ پہنچ گیا اورکافی دیرتک تلاشی لی گئی تھی۔جامعہ کے ذمہ داران کی جانب سے تلاشی سے متعلق سوال پر یہ انھیں یہ بتایا گیا تھا کہ یہاں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی تھی اس لئے تلاشی لی گئی تاہم بعد میں جب میڈیا کے نمائندوں نے حسینی علم پولیس سے رابطہ قائم کیا تو پتہ چلا کہ بم کی کوئی اطلاع وصول نہیں ہوئی بلکہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پرتاریخی چارمیاراوردیگرعلاقوں میں بھی احتیاطی اقدامات کے طورپرتلاشی مہم انجام دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button