ایجوکیشن

نرمل میں ضلعی سائنس ٹیالنٹ ٹسٹ کا انعقاد 

نرمل :فورم آف فزیکل سائنس ٹیچرز(FPST) ضلع نرمل کے زیراہتمام فزیکل سائنس ٹیالنٹ ٹسٹ بمقام سمینار ہال نکشترا ہوٹل نرمل میں منعقد کیا گیا۔جسمیں ضلع نرمل کے سرکاری مدارس کے جماعت ہشتم تا دہم کےاردو،تلگو اور انگلش میڈیم کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اس تقریب کی صدارت جناب نارائن ورما صدر فورم آف فزیکل سائنس ٹیچرز نے کی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب اے رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع نرمل نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب اے رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال 28 فروری کو قومی یوم سائنس منایا جا تا ہے اور ہمارے ملک کے نامور سائنسداں ڈاکٹر سی وی رمن کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے اندر سائنسی رحجانات کو فروغ دیں۔اختراعی سونچ کو آشکار کریں۔جناب اے رویندر ریڈی ڈی ای او نے جماعت دہم کے طلباء و طالبات کو سخت محنت و دلچسپی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے امتحانات میں اعلی نشانات سے کامیاب ہونے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ امسال جماعت دہم کے نتائج میں ضلع نرمل کو

ریاستی سطح پر سر فہرست مقام حاصل ہونا چاہیے۔اس موقع پر فزیکل سائنس ٹیالنٹ ٹسٹ میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو جناب اے رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کے ہاتھوں مومنٹو اور توصیف نامہ عطا کیا گیا۔اردو میڈیم کے زمرہ میں جماعت ہشتم و نہم کی سطح پر انعام اول نشاط فاطمہ متعلم جماعت نہم گورنمنٹ ہائی اسکول اسری کالونی اردو میڈیم نرمل، انعام دوم ماہین سلطانہ متعلم جماعت نہم زید پی ایس ایس گرلز بھینسہ،انعام سوم سمرین بیگم متعلم جماعت ہشتم گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز نرمل کو حاصل ہوا۔جبکہ اردومیڈیم جماعت دہم کے زمرہ میں انعام اول سبیلا فاطمہ گورنمنٹ ہائی اسکول خانہ پور، انعام دوم افیرہ افشین گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز نرمل اور انعام سوم ماہین گورنمنٹ ہائی اسکول گرلز سوموار پیٹ نرمل کو حاصل ہوا۔اس موقع پر محترمہ پدما اے سی جی، سکٹورل آفیسرز فورم کے ذمہ داران بی سرینیواس،رمیش،انصار احمد ساحل،امتیاز احمد، اسری شاہین، عالیہ فاطمہ،محمد رفیق،محمد فیاض اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button